اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ایف بی آر نے پی آئی اے کے تمام اکاؤنٹس بحال کر دیے

30 Nov 2023
30 Nov 2023

(لاہور نیوز) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر ) کی جانب سے قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کے تمام اکاؤنٹس بحال کردیے گئے ہیں ۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے اور ایف بی آر کےدرمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے، واجبات کی ادائیگی کیلئے شیڈول طے کرنے پر اکاؤنٹس کی بحالی ممکن ہوئی۔

جس کے بعد ملک بھر میں قومی ایئر لائن کےتمام اکاؤنٹس بحال کرنےکےاحکامات جاری کردیے گئے۔

ترجمان کے مطابق پی آئی اے اورایف بی آر کالارج ٹیکس یونٹ مسئلےکےحل کیلئے مسلسل رابطےمیں رہا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ٹیکس کی عدم ادائیگی پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے قومی ایئر لائن پی آئی اے کے تمام بینک اکاؤنٹس منجمد کر دیے تھے۔

یورپی سیفٹی ایجنسی ایاسا پی آئی اے کے آڈٹ کیلئے پاکستان میں موجود ہے، یورپی سیفٹی ایجنسی نے پی آئی اے کی کارکردگی جانچنے کے بعد ائیرلائن سے پابندیاں ہٹانے سے متعلق فیصلہ کرنا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے