اپ ڈیٹس
  • 297.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

سرکاری سکیم کے تحت حج 2024 کیلئے درخواستوں کی وصولی شروع

27 Nov 2023
27 Nov 2023

(لاہور نیوز) سرکاری سکیم کے تحت حج 2024 کیلئے درخواستوں کی وصولی شروع ہوگئی۔

ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق سرکاری حج سکیم کے تحت 15 نامزد بینکوں میں حج درخواستوں کی وصولی 12 دسمبر تک جاری رہے گی۔

وزارت مذہبی امور کے اعلامیہ کے مطابق آئندہ برس تقریباً 89 ہزار 605 پاکستانی سرکاری سکیم کے تحت حج کریں گے، مقررہ تعداد سے زائد درخواستیں موصول ہونے کی صورت میں قرعہ اندازی کی جائے گی، خواتین پہلی بار محرم کے بغیر حج ادا کر سکیں گی۔

ترجمان کے مطابق 16 دسمبر 2024 تک کارآمد پاکستانی پاسپورٹ پر درخواستیں جمع کروائی جا سکیں گی، پاسپورٹ اپلائی کرنے کے ٹوکن پر بھی حج درخواست پراسیس ہو سکے گی۔

وزارت مذہبی امور کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سپانسر شپ سکیم کے تحت 25 ہزار نشستیں پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر جمع ہوں گی، ریگولر حج سکیم کے تحت موصول ہونے والی درخواستوں پر قرعہ اندازی کی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے