اپ ڈیٹس
  • 260.00 انڈے فی درجن
  • 405.00 زندہ مرغی
  • 587.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.30 قیمت فروخت : 278.80
  • یورو قیمت خرید: 302.22 قیمت فروخت : 302.76
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 357.39 قیمت فروخت : 358.04
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.06 قیمت فروخت : 201.42
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.05 قیمت فروخت : 74.19
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.15 قیمت فروخت : 76.29
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.15 قیمت فروخت : 910.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 246500 دس گرام : 211300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 225957 دس گرام : 193690
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2911 دس گرام : 2498
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کیولری انڈرپاس کا افتتاح کردیا

26 Nov 2023
26 Nov 2023

(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کیولری انڈر پاس کا افتتاح کردیا۔

افتتاح کے بعد انڈر پاس کو  عام ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا، کیولری انڈر پاس 540 میٹر طویل اور دو لین پر مشتمل ہے۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا کہ  اس منصوبے نے چھ ماہ میں مکمل ہونا تھا مگر ہم نے اس کو اڑھائی ماہ میں مکمل کیا ہے، کیولری انڈر پاس پر نیسپاک،ایل ڈی اے ،ٹریفک پولیس اور متعلقہ اداروں نے خوب محنت کی، ہمارا ٹارگٹ 2ماہ تھا لیکن ہمیں 15دن آگے جانا پڑا۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ  سائیڈوں کی سڑکوں پر کچھ چیزیں رہ گئی ہیں،ان کو بھی جلد مکمل کیا جائے گا، یہاں سے روز 2لاکھ گاڑیاں گزریں گی، یہاں کے مقامی لوگوں اور پورے لاہور کو اس انڈر پاس سے فائدہ ہوگا، گھوڑا چوک والا فلائی اوور بھی 7دسمبر کو کھل جائےگا۔

محسن نقوی نے کہا کہ ابھی ہمارا اور تین بڑے پراجیکٹس پر فوکس ہے، رنگ روڈ لاہور،رنگ روڈ راولپنڈی اور بند روڈ ہماری ترجیحات میں شامل ہے، پچھلے 3دن میں سموگ نیچے آئی ہے، ٹریفک کم ہونے کی وجہ سے سموگ میں کمی ہوئی ہے، اگر ہم احتیاط کریں تو اس سے اثر پڑتا ہے، لوگ غیر ضروری اپنے گھروں سے نہ نکلیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے