اپ ڈیٹس
  • 350.00 انڈے فی درجن
  • 288.00 زندہ مرغی
  • 417.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پی ٹی وی کے 59 برس مکمل، نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کی انتظامیہ کو مبارکباد

26 Nov 2023
26 Nov 2023

(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے پاکستان ٹیلی ویژن کی 59ویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت کی اور وفاقی وزیر مرتضیٰ سولنگی اورصوبائی وزیر عامر میر کے ہمراہ کیک کاٹا۔

 وزیراعلیٰ محسن نقوی نے سالگرہ کی تقریب میں بطورمہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پورے پنجاب اورحکومت پنجاب کی طرف سے پی ٹی وی والوں کو 59ویں سالگرہ پر مبارکباد دیتا ہوں، میری نیک خواہشات پی ٹی و ی اوراس کے ملازمین کے ساتھ ہیں۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ سرکاری تقریب تب تک شروع نہیں ہوتی جب تک پی ٹی وی کا کیمرہ آن نہ ہوجائے، بطوربراڈ کاسٹر سمجھتا ہوں کہ ٹیکنالوجی تیزی سے ترقی پذیر ہے، پی ٹی وی بہترین ادارہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کیساتھ آگے بڑھنے کیلئے پی ٹی وی کو ڈیجیٹل میڈیا پر کام کرنا ہوگا، پی ٹی و ی کو 70فیصد ڈیجیٹل میڈیا اور 30 فیصد الیکٹرانک میڈیا پرفوکس کرنا چاہئے ،جو ادارے پرنٹ میڈیا تک رہے، وہ الیکٹرانک میڈیا میں پیچھے رہ گئے، بطور انٹرنی پی ٹی وی کا آڈٹ کرنے اس بلڈنگ میں آتا رہا ہوں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ مرتضیٰ سولنگی کا تبصرہ جامع اوردیانتدارانہ ہوتا ہے،ہم منتری مانتے ہیں، مرتضیٰ سولنگی نے ریڈیو پاکستان میں اصلاحات کیں اوراب انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ سنبھال رہے ہیں۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ لوگ محسن نقوی کو اب محسن ماننے لگے ہیں، آپ کو پنجاب کاشیر شاہ سوری کہا جانا چاہیے بطورصحافی براڈکاسٹرمحسن نقوی کو ترقی کا سفر طے کرتے دیکھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے