اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

شہر میں جرائم کا گراف نیچے نہ آ سکا

21 Nov 2023
21 Nov 2023

(لاہور نیوز) شہر میں جرائم کا گراف نیچے نہ آ سکا۔ رواں سال مبینہ طور پر 100 پولیس مقابلے ہوئے۔

پنجاب پولیس میں ترقیاں اور ویلفیئر فنڈز بھی جرائم کی شرح کم نہ کر سکے۔ آرگنائز کرائم یونٹ بھی کرائم کا گراف نیچے لانے میں ناکام رہا۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق رواں سال 10 ماہ کے دوران مبینہ طور پر 100 پولیس مقابلے ہوئے۔ 60فیصد سے زائد ڈاکو سی آئی اے کے مبینہ پولیس مقابلے میں پار ہوئے۔ 60  سے زائد ڈاکوؤں کے 130 نامعلوم ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوئے۔ 130 سے زائد ڈاکوؤں کے نامعلوم ساتھیوں کی شناخت اب تک نہ ہو سکی۔ لاہور میں سب سے زیادہ مبینہ پولیس مقابلے نارتھ کینٹ کے علاقے میں ہوئے۔ پولیس مقابلوں میں لاہور پولیس کے دو اہلکار شہید اور 8 زخمی ہوئے۔

سی آئی اے پولیس کا کہنا ہے کہ جو ڈاکو اپنے نامعلوم ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے انکی بہت جلد شناخت ہو جائے گی۔

ایس پی سی آئی اے بلال فرقان کا کہنا ہے کہ سابق پولیس انسپکٹر عابد باکسر کی سپاری لینے والا شوٹر بھی نامعلوم ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوا تھا، اس بارے جلد پریس کانفرنس کریں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے