اپ ڈیٹس
  • 260.00 انڈے فی درجن
  • 405.00 زندہ مرغی
  • 587.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.30 قیمت فروخت : 278.80
  • یورو قیمت خرید: 302.22 قیمت فروخت : 302.76
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 357.39 قیمت فروخت : 358.04
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.06 قیمت فروخت : 201.42
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.05 قیمت فروخت : 74.19
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.15 قیمت فروخت : 76.29
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.15 قیمت فروخت : 910.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 246500 دس گرام : 211300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 225957 دس گرام : 193690
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2911 دس گرام : 2498
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

جنوبی افریقا دنیائے کرکٹ کا پرانا، بھارت نیا 'چوکر' بن گیا

20 Nov 2023
20 Nov 2023

(ویب ڈیسک) آئی سی سی مینز ورلڈکپ کے فائنل میں آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کے بعد بھارت دنیائے کرکٹ کا نیا 'چوکر' بن گیا۔

اتوار کو کھیلے گئے ورلڈکپ کے فائنل میں آسٹریلیا نے بھارت کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے کر دنیائے کرکٹ پر چھٹی بار حکمرانی قائم کی۔ بھارتی شہر احمد آباد کے نریندرا مودی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بھارت کی جانب سے جیت کیلئے دیا گیا 241 رنز کاہدف آسٹریلیا نے 4 وکٹوں کے نقصان پر میچ کے 43 ویں اوور میں پورا  کیا۔ بھارتی ٹیم ایک بار پھر آئی سی سی ایونٹ جیتنے میں ناکام رہی۔

گروپ سٹیج کے 9 میچز اور پھر سیمی فائنل میں بھارت نے نیوزی لینڈ کے خلاف کامیابی حاصل کی تھی لیکن فائنل میں بھارت کو ایک بار پھر شکست کا مزہ چکھنا پڑا۔ بھارتی ٹیم  نے 2013 کی چیمپئن ٹرافی جیتنے کے بعد سے 10 آئی سی سی ایونٹس کھیلے اور ہر بار فیورٹ ہونے کے باوجود وہ ٹورنامنٹ جیتنے میں ناکام رہی۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کی گزشتہ 10 سالوں میں آئی سی سی ایونٹس میں کارکردگی دیکھ کر اب یہ کہنا غلط نہ ہو گا کہ 'جنوبی افریقا پرانا ہو گیا اور بھارت دنیائے کرکٹ کا نیا چوکر بن گیا'۔

گزشتہ 10 آئی سی سی ایونٹس میں بھارت کی کارکردگی:

2014 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں شکست

2015 کے ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں شکست

2016 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں شکست

2017 کی چیمپئن ٹرافی کے فائنل میں شکست

2019 کے ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں شکست

2021 کی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں شکست

2021 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے میں ہی باہر

2022 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں شکست

2023 میں آئی سی سی ورلڈ چیمپئن شپ میں شکست

2023 میں آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ میں شکست

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے