اپ ڈیٹس
  • 260.00 انڈے فی درجن
  • 405.00 زندہ مرغی
  • 587.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.30 قیمت فروخت : 278.80
  • یورو قیمت خرید: 302.22 قیمت فروخت : 302.76
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 357.39 قیمت فروخت : 358.04
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.06 قیمت فروخت : 201.42
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.05 قیمت فروخت : 74.19
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.15 قیمت فروخت : 76.29
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.15 قیمت فروخت : 910.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 246500 دس گرام : 211300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 225957 دس گرام : 193690
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2911 دس گرام : 2498
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی کا فارمیٹ تبدیل کرنے کا مطالبہ ہونے لگا

19 Nov 2023
19 Nov 2023

(ویب ڈیسک) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فارمیٹ میں تبدیلی کا مطالبہ ہونے لگا جبکہ نشریاتی ادارے نے 2025 میں پاکستانی سرزمین پر شیڈول ایونٹ کو ون ڈے کے بجائے ٹی 20 میں تبدیل کرنے کی درخواست کردی۔

چیمپئنز ٹرافی ورلڈکپ کے بعد ایک روزہ کرکٹ کا سب سے مقبول ایونٹ رہا ہے، گذشتہ دہائی میں اسے ختم بھی کردیا گیا تھا تاہم بعد میں نئی سائیکل میں واپس لایا گیا، جس کے تحت 8 ملکی اس ٹورنامنٹ کا انعقاد 2025 میں پاکستان میں ہوگا۔

کونسل کا آفیشل نشریاتی ادارہ چاہتا ہے کہ یہ ٹورنامنٹ ون ڈے کے بجائے ٹی 20 فارمیٹ میں کھیلا جائے، مختصر فارمیٹ میں کمائی زیادہ ہے اگرچہ بھارت میں کھیلے گئے ون ڈے ورلڈکپ میں لاکھوں لوگوں نے سٹیڈیمز کا رخ کیا اور ویورشپ کے نئے ریکارڈ بھی قائم ہونے کی توقع ہے۔

آئی سی سی کی 4 ماہی میٹنگز کا ہفتے سے بھارت میں آغاز ہوگیا، منگل کے روز بورڈ کا اجلاس ہوگا جس میں نشریاتی ادارے کی چیمپئنز ٹرافی کا فارمیٹ تبدیل کرنے کی درخواست پر غور کیا جائے گا۔

دوسری جانب آئی سی سی مختصر فارمیٹ کی بہتات سے کافی پریشان ہے، ہر 2 برس بعد ٹی20 ورلڈکپ ہورہا ہے، اولمپکس میں بھی یہی فارمیٹ کھیلا جائے گا، اس طرز میں باہمی سیریز کی تعداد بڑھ گئی، بہت زیادہ لیگز بھی کھیلی جارہی ہیں جس کی وجہ سے شائقین بھی اب بور ہونا شروع ہوگئے ہیں، آئی پی ایل کی بھی ویورشپ کم ہورہی ہے، اس لیے آئی سی سی کسی بھی فیصلے سے قبل تمام پہلوؤں کو زیرغور لائے گی۔

اسی میٹنگ میں ون ڈے کرکٹ کا مستقبل بھی زیرغور آئے گا، اگرچہ اسے فوری طور پر کوئی خطرہ نہیں ہے تاہم سپرلیگ ختم کرنے اور 2027 ورلڈکپ کیلئے ٹیموں کا انتخاب رینکنگ کی بنیاد پر کرنے کا فیصلہ ہوچکا ہے،البتہ بعض بورڈز سپر لیگ پھر سے شروع کرنے کے حق میں ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے