اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا

15 Nov 2023
15 Nov 2023

(لاہور نیوز) بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا۔ برائلر گوشت کی قیمت پھر بڑھنے لگی۔

پولٹری مصنوعات کی خریداری مشکل تر ہو گئی۔ برائلر گوشت 14 روپے مہنگا ، فی کلو قیمت 484 روپے مقرر ہو گئی۔ مرغی کا صافی گوشت 560 اور بون لیس برائلر 680 روپے فی کلو ہے۔ فارمی انڈے 340 روپے فی درجن تک فروخت ہو رہے ہیں۔

سرکاری ریٹ لسٹ میں 7 سبزیاں بھی مزید مہنگی ہو گئیں۔ اوپن مارکیٹ میں لہسن چائنہ 700 ، کھیرا، گھیا توری اور کریلے 100 روپے فی کلو ہیں۔ ساگ 50 ، پھول گوبھی 60 ، شملہ مرچ 140 روپے فی کلو مل رہی ہے۔ پھلوں میں سیب 400 ، انار بدانہ 950 روپے فی کلو جبکہ کیلے 160 روپے فی درجن بیچے جا رہے ہیں۔

خریدار کہتے ہیں آمدن کم ہے اور مہنگائی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ بچوں کا پیٹ پالنا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔

مارکیٹ میں گرانفروشی بھی عروج پر ہے۔ دکاندار اشیائے ضروریہ کے من مانے ریٹ وصول کر رہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے