اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

4 روز کی چھٹیوں کے بعد تعلیمی ادارے کھل گئے، سموگ کی بھی دوبارہ انٹری

13 Nov 2023
13 Nov 2023

(ویب ڈیسک) سموگ کے باعث پنجاب کے 8 اضلاع میں بند تعلیمی ادارے 4 روز کی چھٹیوں کے بعد کھل گئے۔

صبح سویرے سکولوں اور کالجوں کے طالبعلموں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

سکول کھلتے ہی لاہور شہر میں سموگ نے پھر سے ڈیرے جمانا شروع کر دیئے ہیں، آلودگی کے اعتبار سے لاہور دنیا میں ایک بار پھر سے دوسرے نمبر پر براجمان ہے جبکہ شہر کا مجموعی ایئرکوالٹی انڈیکس 285 ریکارڈ کیا گیا ہے۔

گلبرگ میں فضائی آلودگی کا تناسب 401، عامر ٹاؤن کے علاقے کا ایئر کوالٹی انڈیکس 414، مال روڈ کے اطراف میں اے کیو آئی 398 ریکارڈ کیا گیا ہے۔

موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ شہر میں اگلے 24 گھنٹوں میں بارش برسنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے