اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

جیل روڈ پر تحریک انصاف کا مرکزی آفس سیل کردیا گیا

11 Nov 2023
11 Nov 2023

(ویب ڈیسک) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) نے لاہور میں پاکستان تحریک انصاف کا مرکزی دفتر سیل کر دیا۔

ایل ڈی اے کی ڈائریکٹر سدرہ تبسم نے کارروائی کرتے ہوئے جیل روڈ لاہور پرواقع تحریک انصاف کا آفس سیل کیا۔

اس کے علاوہ ایل ڈی اے نے لاہور جوہر ٹاؤن میں تین کمرشل پلاٹوں پررات گئے قبضے کی کوشش ناکام بنا دی۔ کروڑوں روپے مالیت کی 8 کنال کمرشل اراضی پردیواریں تعمیرکی جا رہی تھیں۔

ایل ڈی اے ٹیموں نے چار دیواری اور دیگر سٹرکچر مسمار کر دیا،رات گئے آپریشن میں انفورسمنٹ ونگ اور پولیس کی بھاری نفری نے حصہ لیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے