اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

میاں اسلم اقبال کے بھائی امجد اقبال کا پی ٹی آئی سے لاتعلقی کا اعلان

10 Nov 2023
10 Nov 2023

(لاہور نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق سینئر وزیرمیاں اسلم اقبال کے بھائی میاں امجد اقبال نے پی ٹی آئی سے لاتعلقی کااعلان کردیا۔

میاں امجد اقبال نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ مزاحمت کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے، پی ٹی آئی نے اب تک جو راستہ اختیار کر رکھا تھا وہ ملک کی ترقی و تعمیر کے سخت مخالف تھا، ہمارا مقصد عوام کی بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہے۔

انہوں نے پی ٹی آئی کو خیرباد کہتے ہوئے مزید کہا کہ وہ اپنے بھائی میاں اسلم اقبال کی جگہ پی پی 171 سے آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے