اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

لاہور سمیت مختلف شہروں میں آج بھی مارکیٹس کھولنے کی اجازت

10 Nov 2023
10 Nov 2023

(لاہور نیوز) پنجاب حکومت کی جانب سے لاہور سمیت مختلف شہروں کے جزوی لاک ڈاؤن میں تبدیلی کر دی گئی ہے۔

حکومت پنجاب نے 8 اضلاع میں مارکیٹس آج بروز جمعتہ المبارک کو کھولنے کی اجازت دے دی ہے، محکمہ پرائمری ہیلتھ کیئر پنجاب کی جانب سے ترمیمی نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

نئے ترمیم شدہ نوٹیفکیشن کے مطابق شاپنگ مالز سمیت مارکیٹس آج کھولی جا سکیں گی جبکہ ہفتے اور اتوار کو بند رہیں گی، فیصلے کا اطلاق لاہور، ننکانہ صاحب، شیخوپورہ، قصور میں ہو گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق فیصلے کا اطلاق گوجرانوالہ، نارووال، حافظ آباد، سیالکوٹ پر بھی ہو گا، آج بروز جمعہ شاپنگ مال اور مارکیٹس معمول کے مطابق کھلیں گی، ریسٹورنٹ، سینما، جم بھی آج کھلے رہیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے