اپ ڈیٹس
  • 225.00 انڈے فی درجن
  • 283.00 زندہ مرغی
  • 410.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.20 قیمت فروخت : 904.82
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6767 دس گرام : 5808
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

امام الحق والدین کی دعاؤں کیساتھ ورلڈکپ مہم سر کرنے کیلئے پرعزم

27 Sep 2023
27 Sep 2023

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر امام الحق نے کہا ہے کہ میں اپنے سب سے بڑے اثاثے والدین کی دعاؤں کے ساتھ ورلڈ کپ کے لیے روانہ ہو رہا ہوں۔

آئی سی سی ورلڈکپ کے لیے بھارت روانگی سے قبل امام الحق نے والدین کے ہمراہ اپنی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی۔

امام الحق کا تصویر سے متعلق کہنا تھا کہ میں اپنے سب سے بڑے اثاثے والدین کی دعاؤں کے ساتھ ورلڈ کپ کے لیے روانہ ہو رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میرے والدین میرے لیے لکی چارم ہیں، ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں، ہم نے پہلے بھی ورلڈ کپ جیتا اب پھر جیتیں گے۔ ان شاء اللہ!

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے