اپ ڈیٹس
  • 294.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

خاور مانیکا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ پر محکمہ اینٹی کرپشن کے حوالے

26 Sep 2023
26 Sep 2023

(ویب ڈیسک) اوکاڑہ کی مقامی عدالت نےچیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے سابق شوہرخاورفرید مانیکا کو 8 روزہ جسمانی ریمانڈ پر محکمہ اینٹی کرپشن کےحوالے کر دیا۔

اینٹی کرپشن ترجمان کے مطابق خاور فرید مانیکا کو اوکاڑہ کی مقامی عدالت میں اینٹی کرپشن ٹیم نے پیش کیا،جہاں محکمہ کی جانب سے موقف اختیارکیا گیا کہ خاور مانیکا پر قبرستان کی زمین پر قبضے کا الزام ہے،خاور مانیکا نے دکانوں کیلئے کوئی این او سی حاصل نہیں کیا۔

عدالت سے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے اینٹی کرپشن نے کہا کہ دوران تفتیش ملزم کے ساتھ شریک دیگرملزمان کے کردار کا تعین کیا جائے گا۔

اوکاڑہ کی مقامی عدالت نے محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب کی درخواست پرخاور مانیکا کو8 روزہ جسمانی ریمانڈ ان کے حوالے کر دیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز لاہور کی مقامی عدالت نےغیرقانونی شادی ہال اور دکانیں تعمیر کرانے کے کیس میں خاور مانیکا کا ایک روزہ راہداری ریمانڈ منظور کیا تھا۔

یاد رہے کہ بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا کو وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ( ایف آئی اے ) نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور سے حراست میں لیا تھا اور بعدازاں انہیں محکمہ اینٹی کرپشن کے حوالے کر دیا گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے