اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

نگران وزیر داخلہ بیان دینے سے قبل شیخ رشید کا انجام دیکھ لیں: رانا ثناء

26 Sep 2023
26 Sep 2023

(ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ نگران وزیر داخلہ بیان دینے سے قبل سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا انجام دیکھ لیں۔

نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کی جانب سے بیان کو ’حد سے تجاوز‘ قرار دیتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر اور سابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ سرفراز بگٹی صاحب بیان دینے سے پہلے سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید کا انجام دیکھ لیں۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے خلاف سازش کا خمیازہ عوام اور ملک نے بھگتا ہے، نواز شریف کے خلاف جھوٹے کیس بنا کر ملک اور عوام کے ساتھ دشمنی کی گئی، قائد ن لیگ پر اللہ تعالیٰ کی رحمت اور نیچے عوام کی فورس ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کی نواز شریف کی گرفتاری سے متعلق بیان پر وضاحت

رانا ثناء اللہ نے اپنے بیان میں کہا کہ سرفراز بگٹی، نواز شریف کے بارے میں بیان بازی سے اپنا قد بڑھانے کی کوشش نہ کریں، قائد ن لیگ جیلوں اور فورس کا سامنا کرچکے ہیں، ان کی فکر چھوڑیں، اپنے کام پہ توجہ دیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم نے ایئرپورٹ سے 21 اکتوبر کو کہاں جانا ہے یہ وزیرِ داخلہ یا وفاق کا فیصلہ نہیں ہو گا یہ عوام کا فیصلہ ہو گا، نواز شریف ہمیشہ کی طرح عدالتوں میں قانون کے مطابق تقاضے پورے کریں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے