اپ ڈیٹس
  • 260.00 انڈے فی درجن
  • 405.00 زندہ مرغی
  • 587.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.30 قیمت فروخت : 278.80
  • یورو قیمت خرید: 302.22 قیمت فروخت : 302.76
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 357.39 قیمت فروخت : 358.04
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.06 قیمت فروخت : 201.42
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.05 قیمت فروخت : 74.19
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.15 قیمت فروخت : 76.29
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.15 قیمت فروخت : 910.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 246500 دس گرام : 211300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 225957 دس گرام : 193690
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2911 دس گرام : 2498
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

محسن نقوی کا سکھ یاتریوں کیلئے سہولیات بڑھانے کے عزم کا اظہار

26 Sep 2023
26 Sep 2023

(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے پاکستان آنے والے سکھ یاتریوں کے لیے سہولیات بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر ایک پیغام میں محسن نقوی نے برطانیہ سے آئے سکھ یاتریوں سے ملاقات  کی ایک تصویر شیئر کی۔

اپنے پیغام میں انہوں نے لکھا کہ برطانیہ کے 168 سکھ یاتریوں کے ایک شاندار وفد سے ملاقات کی جو اس وقت پاکستان کے دورے پر ہے، ان کا دورہ محض ایک سفر نہیں ہے بلکہ یہ ہماری ثقافتوں کے درمیان ایک پُل ہے اور انسانیت کے پائیدار بندھنوں کا ثبوت ہے، ان کی یاترا کے لیے کیے گئے انتظامات پر ان کے مثبت تاثرات سن کر ہمیں بے پناہ خوشی ملتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ  مہمان نوازی کے حوالے سے ہماری وابستگی کی کوئی حد نہیں ہے، ہم مزید یاتریوں کا ہمیشہ کھلے دل سے استقبال کرنے کا عہد کرتے ہیں، پنجاب آنے والے تمام سکھ یاتریوں کے آرام اور  ان کی یاترا  کے تجربہ کو مزید سود مند بنانےکے لیے ہمارے پاس ایک جامع منصوبہ تیزی سے عمل درآمد کے لیے تیار ہے، اس میں بہتر رہائش، بلا رکاوٹ لاجسٹکس اور ثقافتی تبادلے کی گرمجوشی شامل ہے۔

محسن نقوی نے مزید کہا کہ  یاتری اپنے اندر عالمی سطح پر ہمارے ملک کے حقیقی سفیر بننے کی صلاحیت رکھتے ہیں، جب وہ دنیا بھر میں اپنے گھروں کو لوٹیں گے تو ہم امید کرتے ہیں کہ وہ اپنے ساتھ نہ صرف اپنے دورے کی یادیں لے کر جائیں گے بلکہ ہماری مہمان نوازی اور پاکستان کے نرم امیج کو بھی کبھی بھول نہیں پائیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے