اپ ڈیٹس
  • 260.00 انڈے فی درجن
  • 405.00 زندہ مرغی
  • 587.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.30 قیمت فروخت : 278.80
  • یورو قیمت خرید: 302.22 قیمت فروخت : 302.76
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 357.39 قیمت فروخت : 358.04
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.06 قیمت فروخت : 201.42
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.05 قیمت فروخت : 74.19
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.15 قیمت فروخت : 76.29
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.15 قیمت فروخت : 910.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 246500 دس گرام : 211300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 225957 دس گرام : 193690
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2911 دس گرام : 2498
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

نگران وزیراعظم سے بوہو گروپ کے شریک بانی کی ملاقات، تجارت بڑھانے پر تبادلہ خیال

25 Sep 2023
25 Sep 2023

(لاہور نیوز) نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سے بوہو گروپ کے شریک بانی عبداللہ کامانی نے ملاقات کی، ملاقات کے دوران اقتصادی تعاون اور تجارت بڑھانے پر بات چیت ہوئی۔

انوارالحق کاکڑ سے ملاقات کے دوران بوہو گروپ کے شریک بانی عبداللہ کامانی نے پاکستان کے ساتھ طویل المدتی خریداری کے روابط قائم کرنے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا، عبداللہ کامانی نے کپاس سے ملبوسات کی پیداوار تک ایک جامع سپلائی چین بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم نے سرمایہ کاری کو آسان بنانے کے لئے پاکستان کے عزم سے آگاہ کیا اور خصوصی اقتصادی زونز میں مینوفیکچرنگ سہولیات کے قیام میں تعاون کی پیشکش کی، وزیراعظم نے بوہو گروپ پر پاکستان میں بائنگ ہاؤس کے قیام پر زور دیا۔

وزیر اعظم نے بوہو گروپ کو تعاون بڑھانے کے لیے ایک وفد پاکستان بھیجنے کی دعوت دی، واضح رہے بوہو گروپ ایک مشہور برطانوی آن لائن فیشن ڈیزائنر کمپنی ہے جس کی سالانہ فروخت ایک بلین پاؤنڈ سے زیادہ ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے