اپ ڈیٹس
  • 260.00 انڈے فی درجن
  • 405.00 زندہ مرغی
  • 587.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.30 قیمت فروخت : 278.80
  • یورو قیمت خرید: 302.22 قیمت فروخت : 302.76
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 357.39 قیمت فروخت : 358.04
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.06 قیمت فروخت : 201.42
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.05 قیمت فروخت : 74.19
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.15 قیمت فروخت : 76.29
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.15 قیمت فروخت : 910.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 246500 دس گرام : 211300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 225957 دس گرام : 193690
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2911 دس گرام : 2498
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

جب کوئی ہراسانی پر بات کرے تو اسے سنا جانا چاہیے: عفت عمر

23 Sep 2023
23 Sep 2023

(ویب ڈیسک) نامور اداکارہ و ٹی وی ہوسٹ عفت عمر نے کہا ہے کہ آج کل کوئی ہراسانی سے متعلق بات نہیں کرتا لیکن اگر کوئی کرے اسے ضرور سنا جانا چاہیے۔

اداکارہ عفت عمر نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے کیریئر، خواتین کے حقوق اور دیگر مختلف موضوعات سے متعلق بات کی۔

ہراسانی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے عفت کا کہنا تھا کہ جنسی طور پر ہراساں کرنا بہت بڑا مسئلہ ہے، اس پر بات کرنی چاہیے، میں شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھتی ہوں اور میں نے کئی لوگوں کو ہراساں ہوتے ہوئے دیکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بہت سے نوجوان مرد اور خواتین ہراسگی پر بات نہیں کرسکتے، لیکن جب وہ اس موضوع پر بات کریں تو ان کی بات سنی جانی چاہیے، اس مسئلے کو ختم کرنے کا یہی واحد طریقہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جن کے ساتھ ہراسگی ہورہی ہے انہیں کھلے عام اس شخص کا نام لینا چاہیے جو انہیں ہراساں کر رہا ہے تاکہ وہ آئندہ ایسا عمل کرنے سے قبل خوف محسوس کرے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے