اپ ڈیٹس
  • 350.00 انڈے فی درجن
  • 288.00 زندہ مرغی
  • 417.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

پالتوکتے کی وفات پر میرب علی کو دعاکی درخواست مہنگی پڑگئی،عوام نے اداکارہ کوآڑے ہاتھوں لےلیا

17 Sep 2023
17 Sep 2023

(ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ و ماڈل میرب علی نے اپنے پالتو کتے کے انتقال کے بعد سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جس میں مداحوں سے دعا کی درخواست کی جس مگر صارفین نے اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔

میرب نے  انسٹاگرام پر اپنے کتے کے ہمراہ ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے افسوس کے ساتھ اعلان کیا کہ ’ٹوکو‘ نامی ان کے پالتو کتے کا اچانک انتقال ہوگیا ہے۔اداکارہ نے ایک روز قبل شیئر کردہ پوسٹ میں لکھا ’بہت دکھ کے ساتھ اعلان کررہی ہوں کہ آج صبح میری فیملی کا سب سے قریبی ساتھی ٹوکو کا اچانک انتقال کر گیا، وہ بیمار تھا لیکن ہمیں یقین تھا وہ ٹھیک ہو جائے گا۔

میرب نے مزید لکھا تھا 'برائے مہربانی ہمارے ٹوکو کے لیے دعا کریں، آج ہماری فیملی کا ایک فرد ہم سے جُدا ہو گیا۔اس پوسٹ کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے میرب کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا اور ٹرولنگ کرنے لگے۔

صارفین نے اس پوسٹ پر انتہائی ذاتی نوعیت کے تبصرے کیے جس پر میرب نے دلبرداشتہ ہوکر انسٹاگرام پر اسٹوری پوسٹ کی اور تمام ٹرولرز کو آڑے ہاتھوں لیا۔انہوں نےانسٹاگرام اسٹوری پر ردعمل دیا کہ ’لوگوں سے اپنے پالتو کتے کے لیے دعا مانگنے کے لیے معافی چاہتی ہوں جسے ہم اپنی فیملی سمجھتے تھے۔

ماڈل و اداکارہ نے لکھا کہ ’مجھے اندازہ نہیں تھا کہ لوگ کتنے بے حس ہو سکتے ہیں اور اب بھی دوسروں پر یہ حکم دیتے رہیں گے کہ ایسے وقت میں کیا اور کس طرح کے ردعمل کا اظہار کرنا چاہیے، یہ میرے اور میری فیملی کے لیے مشکل وقت تھا چاہے یہ آپ لوگوں کے لیے ہو یا نہ ہو۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے