اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے بجلی چوری روکنا ضروری ہے، چیئرمین نیپرا

16 Sep 2023
16 Sep 2023

(لاہور نیوز) چیئرمین نیپرا وسیم مختار کا کہنا ہے بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے بجلی چوری روکنا ضروری ہے۔

ایکسپو سنٹر میں انرجی کانفرنس کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین نیپرا وسیم مختار کا کہنا تھا کہ اس وقت بجلی کی پیداواری صلاحیت 48 ہزار میگاواٹ ہے، این ٹی ڈی سی کسی بھی پلانٹ کی پیداواری قیمت کو دیکھ کر بجلی حاصل کرتا ہے، انرجی پر پرائیویٹ سیکٹر کے کام بارے ہمیں بھی انفارمیشن کی ضرورت ہے، بجلی کی بڑھتی قیمتوں کو روکنے کے لیے ضروری ہے کہ بجلی چوری کو روکا جائے، سٹاف کے خلاف کارروائی اور پرائیویٹ سیکٹر کو بھی میدان میں لایا جائے۔

چیئرمین نیپرا کا کہنا تھا کہ عوام کو سستی بجلی فراہم کرنے کے لیے سخت فیصلے کرنا ہونگے، عوامی سماعت کے بعد قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کیا جاتا ہے، نیپرا کوشش کرتا ہے کہ عوام پر کم سے کم بوجھ پڑے۔

چیئرمین نیپرا وسیم مختار کا کہنا تھا کہ اگر کوئی پیداواری کمپنی اور بجلی کی تقسیم کار کمپنی پٹیشن دائر کرتی ہے تو نیپرا عوامی ریلیف کا عنصر بھی مد نظر رکھتا ہے، توانائی کے شعبہ میں فری مارکیٹ لا رہے ہیں، صارف کا جس کمپنی سے بجلی خریدنے کا ارادہ ہو وہ خرید سکے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے