اپ ڈیٹس
  • 350.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

آئی ٹی سیکٹر میں امریکہ سمیت عالمی سرمایہ کاری کیلئے راہ ہموار ہے: ڈاکٹر عمر سیف

14 Sep 2023
14 Sep 2023

(ویب ڈیسک) نگران وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونی کیشن ڈاکٹر عمر سیف سے یو ایس ایڈ مشن کے اعلیٰ سطح کے وفد نے ملاقات کی۔

مشن ڈائریکٹر کیٹ سوم وونگسری کی قیادت میں سینئرایڈوائزر کنول بخاری اور جان لیتوین وفد میں شامل تھے، ملاقات میں امریکی کمپنیوں کی پاکستان میں سرمایہ کاری سے متعلق اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

نگران وزیر آئی ٹی ڈاکٹر عمر سیف نے کہا کہ حکومتی معاونت سے عالمی سرمایہ کاروں کیلئے وینچر کیپیٹل فنڈ قائم کیا جا رہا ہے، فنڈ سے سٹارٹ اپس کیلئے ایک ارب ڈالرز سرمایہ کاری یقینی بنائی جا سکے گی، آئی ٹی انڈسٹری کو 100 فیصد ڈالرز رکھنے، لانے اور لے جانے میں درپیش رکاوٹیں دور کر رہے ہیں۔

ڈاکٹر عمر سیف کا کہنا تھا کہ آئی ٹی سیکٹر میں امریکہ سمیت عالمی سرمایہ کاری کیلئے راہ ہموار ہے، امریکی معاونت سے 4 کروڑ ڈالرز کی سرمایہ کاری کیلئے مفاہمتی یاد داشتوں پر دستخط اہم سنگ میل ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ میں مقیم پاکستانی تارکین وطن کی جانب سے سرمایہ کاری کا حجم 20 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا، ہم چاہتے ہیں سرمایہ کاری کا یہ حجم بڑھ کر ایک ارب ڈالرز کا ہندسہ عبور کرے۔

مشن ڈائریکٹر یو ایس ایڈ نے کہا کہ شک نہیں پاکستان آئی ٹی و ٹیلی کام کی ایک بڑی اور پُرکشش مارکیٹ ہے، کوشش ہے کہ امریکی سرمایہ کاروں اور پاکستانی کمپنیوں کے مابین اشتراک عمل بڑھایا جائے۔

کیٹ سوم وونگسری نے کہا کہ نومبر میں امریکہ میں یو ایس ایڈ کے زیر اہتمام سرمایہ کاری کانفرنس سے بہت پُرامید ہیں، یو ایس ایڈ مشن ڈائریکٹر نے نگران وفاقی وزیر آئی ٹی ڈاکٹر عمر سیف کو سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت کی خصوصی دعوت بھی دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے