اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

شہریوں کی زمینوں پر قبضے کا الزام، لاہور پولیس نے منشا بم کو گرفتار کر لیا

13 Sep 2023
13 Sep 2023

(لاہور نیوز) شہریوں کی زمینوں پر قبضے کے الزام میں منشا بم کو گرفتار کر لیا گیا۔

منشا بم کے خلاف درجنوں افراد نے ایل ڈی اے وزٹ کے دوران نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کو شکایت لگائیں تھیں۔

شہریوں نے الزام لگایا کہ منشا بم  نے ہماری زمینوں پر غیر قانونی قبضہ کر رکھا ہے جس پر نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ کسی کو پنجاب میں بدمعاشی کرنے کی اجازت نہیں ملے گی۔

نگران وزیراعلی محسن نقوی نے لاہور پولیس کو فوری طور پر ایکشن لینے کا حکم دیا تھا جس پر لاہور پولیس نے تین گھنٹے میں منشا بم کو گرفتار کر لیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے