اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

گوہر رشید اور آمنہ الیاس زی فائیو کی ویب سیریز میں نظر آئیں گے

14 Sep 2023
14 Sep 2023

(ویب ڈیسک) پاکستانی اداکار مرزا گوہر رشید اور اداکارہ آمنہ الیاس زی فائیو سٹریمنگ سروس کی ویب سیریز تین تارا میں ایک ساتھ نظر آئیں گے۔

اداکار مرزا گوہر رشید نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے اسکی تصدیق کردی ہے تاہم آمنہ الیاس نے ابھی تک اس پراجیکٹ کے بارے میں تفصیلات شیئر نہیں کیں جس سے مداحوں کو مزید اپ ڈیٹس کا بے صبری سے انتظار ہے۔

اداکار مرزا گوہر رشید نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ اس سیریز کی ہدایت کاری کاشف نثار کریں گے جبکہ اسے مشہور رائٹر بی گل نے تحریر کیا ہے۔ پراجیکٹ پر چند ہفتوں میں باقاعدہ کام شروع ہوجائے گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ چند برسوں کے دوران ماہرہ خان، سجل علی، صبا قمر، علی ظفر اور فواد خان بھی بھارت میں بننے والے پراجیکٹس میں کام کرچکے ہیں جو بھارتی شوبز انڈسٹری میں پاکستانی فنکاروں کی مقبولیت کو واضح کرتا ہے۔

ان پاکستانی فنکاروں نے نہ صرف اپنی غیرمعمولی اداکاری کی مہارت کا مظاہرہ کیا بلکہ دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے میں بھی معاون ثابت ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ زی فائیو سٹریمنگ سروس دنیا کے 190 ممالک میں دستیاب ہے تاہم پاکستان میں اسکی سروسز موجود نہیں ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے