اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

معروف کامیڈین لہری کو دنیا سے رخصت ہوئے 11 برس بیت گئے

13 Sep 2023
13 Sep 2023

(لاہور نیوز) پاکستان کی فلم انڈسٹری کے لیجنڈ اداکار معروف کامیڈین لہری کو دنیا سے رخصت ہوئے 11 برس بیت گئے ہیں۔

لیجنڈ کامیڈین سفیراللہ المعروف لہری نے کئی فلموں میں اپنی مزاحیہ اداکاری سے لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیری اور خوب داد پائی، اداکار لہری نے افشاں، چھوٹی بہن، بالم، جلتے سورج کے نیچے سمیت 200 سے زائد فلموں میں کام کیا۔

لہری نے اپنے فن کے اظہار کیلئے سنجیدہ انداز میں مزاح کو موضوع بنایا، برجستہ جملوں اور لاجواب اداکاری کیلئے مقبول لہری نے 13 نگار ایوارڈز سمیت مختلف مقامی ایوارڈز اپنے نام کیے ہیں، ساتھی اداکار آج بھی لہری کے فی البدیہہ جملوں کو یاد کرتے ہیں۔

اداکار لہری سال 2012 میں 83 سال کی عمر میں انتقال کر گئے تھے، ان کی بے مثال اداکاری نے ناظرین کے ذہنوں پر نہ مٹنے والے نقوش چھوڑے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے