اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

سائفر کیس: شاہ محمود کے جوڈیشل ریمانڈ میں 26 ستمبر تک توسیع

13 Sep 2023
13 Sep 2023

(ویب ڈیسک) خصوصی عدالت نے سائفرکیس میں شاہ محمود کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کردی۔

اسلام آباد میں خصوصی عدالت کے جج ابو الحسنات نے پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس کی سماعت کی، اس سلسلے میں سابق وزیر خارجہ کو جوڈیشل کمپلیکس میں پیش کیا گیا۔

عدالتی عملے نے شاہ محمود سے کہا کہ سائفرکیس میں آپ کی کل کے لیے درخواست ضمانت مقرر ہے، اس پر شاہ محمود نے پوچھا کہ کیا کل مجھے جوڈیشل کمپلیکس آنا ہوگا؟ اس پر عدالتی عملے نے کہا کہ نہیں درخواست ضمانت پر آپ کو کل جوڈیشل کمپلیکس نہیں آنا پڑےگا، جج ابوالحسنات اٹک گئے ہوئے ہیں، آپ کو آج حاضری لگا کر واپس بھیج دیں گے جو اگلی تاریخ چیئرمین پی ٹی آئی کے کیس کی ہوگی، وہی آپ کی ہوگی۔

بعد ازاں خصوصی عدالت کے جج نے مختصر سماعت کے بعد شاہ محمود کے جوڈیشل ریمانڈ میں 26 ستمبر تک توسیع کردی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے