اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ٹبی سٹی: سیف سٹیز کی نشاندہی پر پولیس نے موٹر سائیکل چور گینگ دھر لیا

13 Sep 2023
13 Sep 2023

(لاہور نیوز) تھانہ ٹبی سٹی کی حدود میں سیف سٹیز اتھارٹی کی نشاندہی پر دو رکنی موٹرسائیکل چور گینگ پولیس کے ہتھے چڑھ گیا۔

ترجمان سیف سٹی اتھارٹی کے مطابق سیف سٹیز ٹیم نے کیمروں کی مدد سے دوران سرویلنس علی پارک میں 2 مشکوک افراد کو دیکھا، تھانہ ٹبی سٹی پولیس کو فوری طور پر مشتبہ افراد کو چیک کرنے کی ہدایت کی گئی، دوران چیکنگ ملزمان کے قبضہ سے موبائل اور ماسٹر چابیاں برآمد ہوئیں۔

سیف سٹیز ترجمان نے مزید بتایا کہ دوران تفتیش ملزمان سے لاہور کے مختلف علاقوں سے چوری شدہ موٹر سائیکلیں بھی برآمد کر لی گئیں، گرفتار ملزمان کی شناخت محمد نعمان اور غلام حیدر کے نام سے ہوئی ہے۔

اس حوالے سے ایس پی حسن جاوید کا کہنا تھا کہ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی اور لاہور پولیس نے مشترکہ کارروائی کی، ملزمان گھروں کے باہر سے موٹر سائیکلیں چوری کرتے تھے، گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے، شہر سے جرائم کے خاتمے کیلئے سیف سٹی کیمروں سے مدد مل رہی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے