اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ، اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا

12 Sep 2023
12 Sep 2023

(لاہور نیوز) ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا، اوگرا نے ستمبر کے لیے ایل این جی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایل این جی کی قیمتوں میں 0.39 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تک اضافہ کیا گیا ہے، سوئی ناردرن کے لئے ایل این جی کی قیمتوں میں 0.34 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو جبکہ سوئی سدرن کے لئے ایل این جی کی قیمت میں 0.39 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا۔

پنجاب اور خیبرپختونخوا کے صارفین کے لئے ایل این جی کی نئی قیمت 12.83 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔اوگرا کی طرف سے بلوچستان اور سندھ کے صارفین کے لئےایل این جی کی نئی قیمت 13.36 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے