اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ملک بھرکی پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کے بورڈ آف ڈائریکٹرز تبدیل کرنیکا فیصلہ

12 Sep 2023
12 Sep 2023

(ویب ڈیسک) حکومت نے ملک بھر کی پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کے بورڈ آف ڈائریکٹرز تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع وزارت توانائی کے مطابق پاورکمپنیوں میں ٹیکنیکل، اہل اور غیر سیاسی افراد شامل کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے، اس سلسلے میں ڈسٹری بیوشن کمپنیوں اور این ٹی ڈی سی کے نئے بورڈ تشکیل دئیے جائیں گے۔

ماضی میں پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کے بورڈ میں سیاسی اور من پسند افراد کو شامل کیا گیا تھا جبکہ اکثر بورڈ ممبران نان ٹیکنیکل اور سیاسی گھرانوں سے تعلق رکھتے ہیں۔

واضح رہے کہ ملک میں بجلی بحران پر قابو پانے کے لیے بجلی چوری کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن جاری ہے۔

گزشتہ دنوں سیکرٹری پاور ڈویژن راشد لنگڑیال نے انکشاف کیا تھا کہ بجلی چوری کے خلاف آپریشن کے دوران 8 کروڑ یونٹ بجلی چوری کا کھوج لگا لیا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے