اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان 14 ستمبر کو کیا جائے گا: سٹیٹ بینک

12 Sep 2023
12 Sep 2023

(ویب ڈیسک) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 14 ستمبر کو طلب کرلیا۔

ترجمان سٹیٹ بینک کے مطابق مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس جمعرات کو سٹیٹ بینک آف پاکستان کراچی میں منعقد ہوگا، جس میں مانیٹری پالیسی کا فیصلہ کیا جائے گا۔

ترجمان سٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ اجلاس کے بعد پریس ریلیز کے ذریعے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کیا جائے گا۔

سٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ مانیٹری پالیسی کمیٹی شرح سود کا فیصلہ کرنے کا قانونی ادارہ ہے اور مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 14 ستمبر کو ہے جس میں شرح سود پر فیصلہ ہوگا۔

خیال رہے کہ رواں سال 31 جولائی کو گورنر سٹیٹ بینک نے شرح سود 22 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان کیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے