اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر رانا مقبول احمد انتقال کرگئے

12 Sep 2023
12 Sep 2023

(ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سینیٹر رانا مقبول احمد انتقال کرگئے، رانا مقبول احمد کچھ عرصے سے علیل تھے۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سینیٹر رانا مقبول کے بیٹے سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، انہوں نے رانا مقبول کے بیٹے رانا طلال سے والد کے انتقال پر تعزیت کی۔

صادق سنجرانی کا کہنا تھا کہ سینیٹر رانا مقبول ایک بہترین سیاسی ورکر اور پارلیمنٹیرین تھے، سینیٹر رانا مقبول نے پولیس سروس کی وجہ سے فوجداری قوانین سے متعلق بہترین قانون سازی بھی کی۔

صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف نے بھی سینیٹر رانا مقبول کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے