اپ ڈیٹس
  • 260.00 انڈے فی درجن
  • 405.00 زندہ مرغی
  • 587.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.30 قیمت فروخت : 278.80
  • یورو قیمت خرید: 302.22 قیمت فروخت : 302.76
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 357.39 قیمت فروخت : 358.04
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.06 قیمت فروخت : 201.42
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.05 قیمت فروخت : 74.19
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.15 قیمت فروخت : 76.29
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.15 قیمت فروخت : 910.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 246500 دس گرام : 211300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 225957 دس گرام : 193690
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2911 دس گرام : 2498
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

عالمی یوم خواندگی پر مرکزی تقریب، ابراہیم مراد کی بطور مہمان خصوصی شرکت

08 Sep 2023
08 Sep 2023

(لاہور نیوز) عالمی یوم خواندگی پر مرکزی تقریب لاہور آرٹس کونسل میں منعقد ہوئی۔ صوبائی وزیر ابراہیم مراد نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

الحمرا ہال میں یوم خواندگی پر مرکزی تقریب میں سیکرٹری انڈسٹری احسان بھٹہ، جائیکا اور یونیسیف کے نمائندگان سمیت دیگر بھی شریک ہوئے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر ابراہیم مراد نے لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کی کاوشوں کو قابل قدر قرار دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب کی تعلیمی شرح دیگر صوبوں اور مجموعی طور پر پاکستان سے بہتر ہے۔

سیکرٹری لٹریسی سید حیدر اقبال نے کہا کہ عالمی یوم خواندگی اس عزم کے ساتھ منا رہے ہیں کہ ملک میں کوئی بھی بچہ ناگزیر وجوہات کی بنا پر کم از کم بنیادی تعلیم سے محروم نہیں رہنے دیا جائے گا۔ اب تک 46 لاکھ بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کر چکے ہیں۔

تقریب میں نان فارمل سکولوں کے اساتذہ کی حوصلہ افزائی کیلئے انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔ طلبہ کے مابین ہونے والے پینٹنگ مقابلہ جات کے ونرز کو بھی خصوصی انعامات سے نوازا گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے