اپ ڈیٹس
  • 260.00 انڈے فی درجن
  • 405.00 زندہ مرغی
  • 587.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.30 قیمت فروخت : 278.80
  • یورو قیمت خرید: 302.22 قیمت فروخت : 302.76
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 357.39 قیمت فروخت : 358.04
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.06 قیمت فروخت : 201.42
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.05 قیمت فروخت : 74.19
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.15 قیمت فروخت : 76.29
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.15 قیمت فروخت : 910.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 246500 دس گرام : 211300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 225957 دس گرام : 193690
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2911 دس گرام : 2498
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

ایم ڈی کیٹ: انتظامات مکمل، 67 ہزار امیدوار اتوار کو امتحان دیں گے

08 Sep 2023
08 Sep 2023

(لاہور نیوز) ایم ڈی کیٹ کیلئے تمام تر انتظامات مکمل کر لیئے گئے۔ 67 ہزار امیدوار اتوار کو امتحان دیں گے۔

پنجاب کے تمام سرکاری و نجی میڈیکل کالجوں میں داخلے کیلئے ایم ڈی کیٹ کا امتحان 10 ستمبر بروز اتوار یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے زیر اہتمام صوبے کے گیارہ شہروں میں قائم 29 مراکز میں لیا جائے گا۔ ایم ڈی کیٹ کا پرچہ اور امتحانی میٹریل جمعہ کے روز سخت حفاظتی انتظامات میں مختلف شہروں کو روانہ کر دیا گیا۔ امتحانی پرچوں کو سٹیل کے سربمہر ٹرنکوں میں رکھا گیا ہے۔ ایم ڈی کیٹ کے امتحانی پرچوں کو متعلقہ اضلاع کی پولیس اور اسسٹنٹ کمشنرز اپنی حفاظت میں لے کر روانہ ہوئے۔ یو ایچ ایس کی سینئر فیکلٹی اور دیگر عملہ بھی ہمراہ روانہ ہوا۔ امتحانی میٹریل کو آج مختلف اضلاع کے خزانہ دفاتر کے سیف روم میں محفوظ کر دیا جائے گا۔ وائس چانسلر یو ایچ ایس پروفیسر احسن وحید راٹھور نے امتحانی عملے کو روانہ کیا۔ امیدواروں، عملے کی سلامتی اور امتحان کے پرسکون انعقاد کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ کسی مشکل سے حفاظت کیلئے بکروں کا صدقہ بھی دیا گیا۔

جمعہ کے روز اس حوالے سے سیکرٹری صحت علی جان خان کی سربراہی میں خصوصی اجلاس ہوا جس میں محکمہ صحت کے تمام سپیشل سیکرٹریز، ایڈیشنل سیکرٹریز اور ڈپٹی سیکرٹریز نے شرکت کی۔ اجلاس میں ایم ڈی کیٹ امتحان کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ امتحان کے دوران بہتر کوآرڈینیشن کیلئے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کو الرٹ کیا گیا۔ رابطے کیلئے ہیلپ لائن 1033 پر افسران تعینات کیے گئے ہیں۔

سیکرٹری صحت علی جان خان کا کہنا تھا کہ ایم ڈی کیٹ محکمہ کا سال کا سب سے بڑا ایونٹ ہے۔ انتظامات کے حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ امتحانی مراکز میں امیدواروں کے ساتھ ساتھ عملہ کے بھی موبائل فون رکھنے پر سخت پابندی ہو گی۔ محکمہ کے اعلیٰ افسران کو ٹیسٹ کی نگرانی پر مامور کیا گیا ہے۔ وائس چانسلر یو ایچ ایس پروفیسر احسن وحید راٹھور نے ایم ڈی کیٹ کے حوالے سے بریفنگ دی۔ ایم ڈی کیٹ میں 67 ہزار سے زائد امیدوار شرکت کریں گے۔ لاہور میں 19 ہزار، گوجرانوالہ 4 ہزار، ملتان ساڑھے 13 ہزار، ڈی جی خان 3 ہزار، گجرات 1 ہزار سات سو، فیصل آباد ساڑھے 7 ہزار، راولپنڈی ساڑھے 3 ہزار جبکہ بہاولپور 5 ہزار، سیالکوٹ 2 ہزار پانچ سو، سرگودھا 3 ہزار اور ساہیوال میں 3 ہزار سات سو امیدوار امتحان دیں گے۔

ایم ڈی کیٹ کے انعقاد کیلئے 4 ہزار سے زائد نگران عملہ مقرر کیا گیا ہے۔ 250 سپرنٹنڈنٹس اور 350 ڈپٹی سپرنٹنڈنٹس ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ میڈیکل یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز، پرو وائس چانسلرز اور پرنسپلز کو ریجنل انچارج تعینات کیا گیا ہے جبکہ محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کے افسران، متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز انتظامات کی نگرانی کریں گے۔ امتحانی مراکز پر غیر متعلقہ افراد کا داخلہ روکنے کیلئے دفعہ 144 نافذ ہو گی۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تمام امتحانی مراکز پر والدین کے بیٹھنے کیلئے مناسب انتظامات کیے گئے ہیں۔ امتحانی مراکز پر سیکیورٹی کیلئے پولیس کی بھاری نفری تعینات ہو گی۔ امتحانی ہال میں داخلے سے قبل امیدواروں کی جامہ تلاشی بھی لی جائیگی۔ سڑکوں پر نظم و ضبط برقرار رکھنے کیلئے ٹریفک پولیس بھی موجود رہے گی۔ لاہور میں امتحانی مراکز کی صفائی ستھرائی کی ذمہ داری لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے سپرد کی گئی ہے۔ ہر امتحانی مرکز پر ایمرجنسی سے نمٹنے کیلئے ایمبولینس، ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف صبح 7 بجے سے موجود ہو گا۔ نزدیکی ٹیچنگ ہسپتالوں اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں کو بھی ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے۔ سپیشل برانچ، سول ڈیفنس اور فائر بریگیڈ کا عملہ سینٹرز پر موجود رہے گا۔ مشتبہ امیدواروں کی تصدیق کیلئے نادرا کے کاؤنٹرز بھی لگائے جائیں گے۔

ایم ڈی کیٹ امتحان صبح 10 بجے شروع ہو گا۔ امتحانی مراکز صبح 8 بجے کھول دیے جائیں گے اور صبح 9 بجے امتحانی مراکز کو بند کر دیا جائے گا اور کسی کو اندر داخلے کی اجازت نہیں ہو گی۔ امتحان کا دورانیہ ساڑھے تین گھنٹے ہو گا۔ ایم ڈی کیٹ امتحان سہہ پہر ڈیڑھ بجے اختتام پذیر ہو گا۔ ایم ڈی کیٹ امتحان 200 ملٹی پل چوائس سوالات پر مشتمل ہو گا۔ ایم بی بی ایس میں داخلے کیلئے ایم ڈی کیٹ میں کم از کم 55 فیصد نمبر اور بی ڈی ایس میں داخلے کیلئے کم از کم 50 فیصد نمبر لانا لازمی ہے۔ امتحان میں بیالوجی کے 68، کیمسٹری 54، فزکس 54، انگریزی 18 اور لوجیکل ریزننگ کے 6 سوالات ہوں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے