اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ہائیکورٹ کے 11 ججز کو 36 کروڑ کے قرض منظوری کا فیصلہ چیلنج

08 Sep 2023
08 Sep 2023

(لاہور نیوز) عدالت عالیہ کے 11 ججز کو بلاسود 36 کروڑ روپے کی قرضے کی منظوری کا فیصلہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں درخواست شہری مشکور حسین کی جانب سے دائر کی گئی ہے، درخواست میں چیف سیکرٹری ،سیکرٹری فنانس سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔

درخواست گزار کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ججز کو بلاسود قرضہ فراہم کرنا غیر قانونی اقدام ہے، ججز پہلے ہی بے شمار مراعات حاصل کررہے ہیں، عوام کے ٹیکس کے پیسے کا نگران حکومت بے دریغ استعمال نہیں کر سکتی۔

درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت عالیہ نگران حکومت کی جانب سے ججز کو قرضے دینے کی منظوری کا فیصلہ کالعدم قرار دے، عدالت ججز کو قرضے دینے کے اقدام کو غیر قانونی قرار دے، پٹیشن کے حتمی فیصلے تک ججز کو قرضہ دینے کا اقدام معطل کیا جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے