اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.54 فیصد اضافہ

01 Sep 2023
01 Sep 2023

(لاہور نیوز) ملک میں مہنگائی میں اضافے کا رجحان جاری ہے، ہفتہ وار شرح 0.54 فیصد پر پہنچ گئی۔

وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.54 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا جبکہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح27.57فیصد ریکارڈ کی گئی، ایک ہفتے کے دوران 20 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوا۔

ادارہ شماریات کے مطابق حالیہ ہفتے میں  8 اشیا کی قیمتوں میں کمی اور 23 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا، چینی 11 روپے 40 پیسے، گڑ 5 روپے اور دال مسور 5 روپے فی کلومہنگی ہوئی ہے۔

چاول 2 روپے فی کلو، ایل پی جی گھریلوسلنڈر11 روپے، انڈے 2 روپےفی  درجن ، دال ماش 7 روپےکلو، 20 کلوآٹے کا تھیلا 3 روپے، 5 کلو کوکنگ آئل 17 روپے مہنگاہوا جبکہ آلو، تازہ دودھ، دہی، اور دال مونگ کی قیمتیں  بھی مزید بڑھی ہیں۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے