اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

شرح سود بڑھانے سے متعلق مانیٹری کمیٹی کے ہنگامی اجلاس کی خبریں بےبنیاد قرار

01 Sep 2023
01 Sep 2023

(ویب ڈیسک) سٹیٹ بینک نے شرح سود بڑھانے کے لیے مانیٹری پالیسی کمیٹی کے ہنگامی اجلاس کی قیاس آرائیاں غلط قرار دے دی۔

ترجمان سٹیٹ بینک کے مطابق بینک دولت پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) کے ہنگامی اجلاس کے انعقاد کے بارے میں گردش کرنے والی اطلاعات قطعی بے بنیاد ہیں۔

مستقبل کے پالیسی ریٹ سے متعلق پیش گوئی کرنا قبل ازوقت ہوگا۔ صرف ایم پی سی، جو ایک آزاد قانونی ادارہ ہے، پالیسی ریٹ کے بارے میں فیصلہ کرنے کی مجاز ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ایم پی سی کے آئندہ اجلاس کے انعقاد کی تاریخ 14 ستمبر 2023ء ہے، جس کے دوران وہ معاشی حالات کا جائزہ لے گی اور اس سلسلے میں موزوں فیصلہ کرے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے