اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

عابد الیکٹرانکس مارکیٹ کے تاجروں کا بھی ہڑتال کا فیصلہ

31 Aug 2023
31 Aug 2023

(لاہور نیوز) لاہور کی سب سے بڑی عابد الیکٹرانکس مارکیٹ کے تاجروں نے بھی ہڑتال کا فیصلہ کر لیا۔

انجمن تاجران الیکٹرانکس عابد مارکیٹ کے تاجروں کا اہم اجلاس ہوا۔ صدر عابد الیکٹرانکس مارکیٹ حاجی طارق نے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں 2 ستمبر کی شٹر ڈاؤن ہڑتال کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ عابد الیکٹرانکس مارکیٹ کے تاجروں نے دو ستمبر کی شٹرڈاؤن ہڑتال کی حمایت کا اعلان کیا۔

اس موقع پر صدر عابد الیکٹرانکس مارکیٹ لاہور حاجی طارق کا کہنا تھا بجلی کے بلوں میں ظالمانہ اضافی ٹیکسوں کو فوری ختم کیا جائے۔ مہنگی بجلی، مہنگائی کے سونامی، ڈالر کی اونچی اڑان نے کاروبار تباہ کر دیئے ہیں۔ تاجر ادھار لیکر بجلی کے بل جمع کرا رہے ہیں۔ بجلی کے بلوں میں ٹیکسوں کیخلاف دو ستمبر کو احتجاجاً

مارکیٹ بند رکھیں گے۔

انہوں نے کہا بدترین مہنگائی، پٹرول اور بجلی کی قیمتوں نے تاجروں کو کنگال کر دیا ہے۔ تاجروں کو سہولیات دینے کے بجائے ظالمانہ اضافی ٹیکسوں کے ذریعے لوٹا جا رہا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے