اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

روپیہ مسلسل پسپائی کا شکار، ڈالر مہنگا ہو گیا

31 Aug 2023
31 Aug 2023

(لاہور نیوز) روپے کی قدر کو روندتے ہوئے امریکی کرنسی کی پرواز کا سلسلہ برقرار ہے۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں ایک روپیہ 09 پیسے کا اضافہ ہوا ہےجس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 305 روپے 54 پیسے پر بند ہوا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 304 روپے 45 پیسے پر بند ہوا تھا۔

 

ادھر اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 3 روپے 50 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی 326 روپے پر فروخت ہو رہی ہے۔

نگران حکومت میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 30 روپے کا اضافہ ہو چکا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے