اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پاکستان میں سونا پھر ہزاروں روپے مہنگا ہو گیا

30 Aug 2023
30 Aug 2023

(لاہور نیوز) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ بڑھ گئے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 21 ڈالر اضافے کیساتھ 1938 ڈالر ہو گئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار 900 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار 486 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

قیمتوں میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 36 ہزار 400 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 2 ہزار 675 روپے ہو گئی۔

دوسری جانب چاندی کی قیمتیں بغیر کسی تبدیلی کے فی تولہ 2850 روپے اور فی دس گرام 2443.41 روپے کی سطح پر برقرار رہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے