اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

نیب کا پرویز الہٰی کو عدالت پیش نہ کرنے کا فیصلہ

31 Aug 2023
31 Aug 2023

(لاہور نیوز) قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کو عدالت پیش نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نیب کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ کے سنگل بنچ کے خلاف نظرثانی اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، نیب کا مؤقف ہے کہ سنگل بنچ نیب کیسز کی سماعت نہیں کر سکتا۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ نیب کی جانب سے نظرثانی اپیل میں چیف جسٹس سے استدعا کی جائے گی کہ پرویز الہٰی کا کیس دو رکنی بنچ کو منتقل کریں۔

خیال رہے لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ کو دوپہر دوبجے عدالت کے روبرو پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے