اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

سزا معطلی کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی سائفر کیس میں گرفتار

29 Aug 2023
29 Aug 2023

(ویب ڈیسک) توشہ خانہ کیس میں سزا معطلی کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی کی سائفر کیس میں گرفتاری ڈال دی گئی۔

چیئرمین پی ٹی آئی کو سائفر کیس میں 30 اگست تک جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا گیا، آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے فیصلہ سنایا، عدالت نے تحریری آرڈر سپرنٹنڈنٹ اٹک جیل کو بھیج دیا۔

عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کو 30 اگست کو پیش کرنے کا حکم بھی دے دیا۔

قبل ازیں اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی توشہ خانہ کیس میں ٹرائل کورٹ کی جانب سے سنائی گئی سزا معطل کر دی تھی اور انہیں رہا کرنے کا حکم سنایا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے