اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

مبینہ کرپشن کیس: چودھری پرویزالہٰی کو آج عدالت پیش کیا جائے گا

29 Aug 2023
29 Aug 2023

(لاہور نیوز) ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ اربوں روپے کی کرپشن کے کیس میں چودھری پرویزالہٰی کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

نیب لاہور کی تفتیشی ٹیم سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالہٰی کوعدالت کے روبرو پیش کرے گی، عدالت نے تفتیشی افسر سے تفتیش کی رپورٹ طلب کررکھی ہے۔

واضح رہے کہ چودھری پرویزالہٰی پر ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ اربوں کی کرپشن کا الزام ہے، سابق وزیراعلیٰ پنجاب کے شریک ملزم سہیل اصغراعوان کو بھی عدالت پیش کیا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے