اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ڈالر ایک بار پھر روپے کی قدر کو روندتے ہوئے 300 سے تجاوز کر گیا

28 Aug 2023
28 Aug 2023

(لاہور نیوز) روپے کی بے قدری مسلسل جاری، امریکی کرنسی کی اڑان کا سلسلہ تاحال برقرار ہے۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 75 پیسے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 301 روپے 75 پیسے کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں ڈالر 301 روپے پر بند ہوا تھا۔

خیال رہے کہ انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں گزشتہ ہفتے 5 روپے 22 پیسے کا اضافہ ہوا جبکہ نگران حکومت کے دور میں ڈالر کی قیمت میں 13 روپے 26 پیسے کا اضافہ ہو چکا ہے۔

دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکسچینج سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مندی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔

پاکستان سٹاک مارکیٹ 231 پوائنٹس کمی کے بعد 100 انڈیکس 47 ہزار 439 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے