اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

سبزی کی خریداری جیب پر بھاری، برائلر گوشت بھی سستا نہ رہا

27 Aug 2023
27 Aug 2023

(لاہور نیوز) سبزی ہو یا گوشت سب کے نرخ عوام کی جیب پر بوجھ بن گئے۔ سبزیاں مہنگی ہو رہی ہیں تو برائلر گوشت کی خریداری بھی آسان نہیں۔

پیاز مزید مہنگا ہو گیا۔ 12 روپے فی کلو اضافہ سے پیاز کی سرکاری قیمت 80 روپے فی کلو مقرر، مارکیٹ میں پیاز 100 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔ آلو 72 روپے کے بجائے 90 روپے فی کلو تک بیچے جار ہے ہیں۔ ٹماٹر 80 ، لہسن 500 اور ادرک ایک ہزار روپے فی کلو ہے۔ پھول گوبھی 160، شملہ مرچ 220، مٹر 350 روپے فی کلو مل رہے۔ بھنڈی 120 اور ٹینڈے 200 روپے فی کلو دستیاب ہیں۔ برائلر گوشت 12 روپے سستا ہونے کے بعد 567 روپے فی کلو ہے۔ فارمی انڈے 3 روپے کمی سے 296 روپے فی درجن ہو گئے۔

عوام کہتے ہیں مہنگائی تو ہے لیکن مارکیٹ میں اشیائے ضروریہ من مانی قیمتوں پر فروخت کی جا رہی ہیں۔ سرکاری نرخ ناموں پر عملدرآمد نہ ہونے سے عوام کو مہنگائی کا دوہرا بوجھ برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے