اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

معروف مصنف خلیل الرحمان قمر نے ماہرہ خان سے متعلق بڑا بیان دیدیا

20 Aug 2023
20 Aug 2023

(ویب ڈیسک)ٹی وی ڈراموں کے معروف مصنف خلیل الرحمان قمر نے کہا ہے کہ اب میں اداکارہ ماہرہ خان کیساتھ کبھی بھی کام نہیں کروں گا۔

تفصیلات کےمطابق اپنے بیان میں خلیل الرحمان قمر کا کہنا تھا کہ ان کے اور ماہرہ خان کے درمیان شوبز انڈسٹری کے لوگوں نے ثالثی کروانے کی کوشش کی تھی، لیکن وہ فائدہ مند ثابت نہیں ہوئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں حیران ہوتا ہوں اور حیران رہوں گا کہ جس قدر میرا ماہرہ خان سے عزت کا تعلق تھا وہ کسی بھی طرح اس بات کی اجازت نہیں دیتا کہ وہ اتنا بے ہودہ ٹوئٹ کریں، میں کئی بار کہہ چکا ہوں کہ وہ مجھے کال کرسکتی تھیں، مجھ پر خفا ہوجاتیں تو میں انہیں وضاحت دیتا، لوگوں کو یہ چیزیں بعد میں سمجھ آئیں جب لوگوں نے مجھے مسلسل سنا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے