اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

مجھے انڈسٹری میں موجود اقربا پروری سے کوئی مسئلہ نہیں: غنیٰ علی

19 Aug 2023
19 Aug 2023

(ویب ڈیسک) پاکستانی معروف اداکارہ غنیٰ علی نے کہا ہے کہ مجھے انڈسٹری میں موجود اقربا پروری سے کوئی مسئلہ نہیں۔

حال ہی میں اداکارہ نے نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں شرکت کرتے ہوئے انڈسٹری میں موجود نیپوٹزم پر گفتگو کی۔

اداکارہ غنیٰ علی نے شوبز انڈسٹری میں موجود اقربا پروری پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپنے بچوں کو سپورٹ کرنا فطری عمل ہے تاہم یہ پروڈکشن والوں کی ذمہ داری ہے کہ کس کردار کے لئے کس کو کاسٹ کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ انڈسٹری میں زیادہ تر سینئر فنکاروں کے بچے ہی کام کر رہے ہیں اور مجھے اس سے کوئی مسلئہ بھی نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کون سے ماں باپ ہوں گے جو نہیں چاہیں گے کہ وہ اپنے بچوں کو سپورٹ نہ کریں، پروڈکشن والے اداکار کی صلاحیت کو دیکھیں نہ کہ ان کے والدین کی محنت یا ان کے نام کو۔

انہوں نے اپنے تجربے کے حوالے سے بتایا کہ چونکہ وہ منفی کردار کرتی ہیں اس لئے ان کے ساتھ کبھی ایسا نہیں ہوا کہ انہیں کسی کردار کی پیشکش کی گئی ہو اور وہ پرچی پر کسی اور کو دے دیا گیا ہو۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے