اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

سانحہ جڑانوالہ،شوبز فنکار بھی بول اٹھے ،ردعمل سامنے آگیا

17 Aug 2023
17 Aug 2023

(ویب ڈیسک)گزشتہ روز پیش آنیوالے سانحہ جڑانوالہ پر پاکستان کے فنکار بھی خاموش نہ رہ سکے جس پر انہوں نے مذمتی بیان جاری کردیا۔

تفصیلات کےمطابق گلوکار اور سماجی کارکن شہزاد رائے نے اپنی ٹویٹ میں جڑانوالہ واقعے کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ پہلے بولنے سے ڈرتے تھے اب نہ بولیں تو ڈر لگتا ہے۔

گلوکار کا کہنا تھا کہ اگر ریاست ویڈیو فوٹیج کے ذریعے اس واقعے میں ملوث ہر فرد کو گرفتار کر کے مثال نہ بنائے تو ہم برباد ہو جائیں گے۔

اسی طرح اداکارہ سجل علی نے اپنے سوشل میڈیا پوسٹ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ کسی بھی مذہب میں شدت پسندی کی کوئی جگہ نہیں ہے ۔دوسری جانب اداکارہ ماہرہ خان نے بھی واقعہ پر شدید مذمت کی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے