اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

پنجاب پولیس نے معروف ٹک ٹاکر جنت مرزا کو مدد کیلئے بلا لیا

17 Aug 2023
17 Aug 2023

(ویب ڈیسک) پاکستانی معروف ٹک ٹاکر و اداکارہ جنت مرزا کو پنجاب پولیس نے مدد کے لیے بلا لیا۔

پاکستانیوں کے دلوں میں گھر کرنے والی معروف ٹک ٹاکر کی اس وقت ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ اعلیٰ پولیس آفیسر کیساتھ بیٹھی ہوئی نظر آ رہی ہیں، دراصل پنجاب پولیس نے لاکھوں فالوورز رکھنے والی ٹک ٹاکر کو ایک آگاہی مہم کے لیے مدعو کیا تھا۔

اس موقع پر پنجاب پولیس کے ایس ایس پی مرزا انجم کمال نے کہا کہ ہماری عوام ہیلپ لائن 1122کو تو بہت اچھے سے جانتی ہے مگر 1124  سے لاعلم ہے تو یہی وجہ ہے کہ میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ یہ نئی ہیلپ لائن عوام کی مدد کیلئے بنائی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس ہیلپ لائن کی عوام میں آگاہی کے لیے جنت مرزا کو مدعو کیا گیا ہے، اگر دوران سفر آپکی گاڑی کا ٹائر پنکچر ہو جائے، پیٹرول ختم ہو جائے یا پھر کسی علاقے سے گزرتے ہوئے آپ خود کو محفوظ تصور نہ کریں ، تو فوراً اس ہیلپ لائن پر کال کیجئے ، پولیس اہلکار مدد کیلئے حاضر ہو جائیں گے۔

واضح رہے کہ جنت مرزا مذکورہ ویڈیو میں جس پولیس آفیسر کیساتھ نظر آ رہی ہیں، ان کا نام مرزا انجم کمال ہے اور یہ جنت مرزا کے والد ہیں۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوئی تو جہاں لوگ عوامی آگاہی مہم کے حوالے سے اس اقدام کو سراہ رہے ہیں وہیں اداکارہ پر تنقید بھی کی جارہی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے