اپ ڈیٹس
  • 229.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.80 قیمت فروخت : 193.15
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور ہائیکورٹ کو 21 اگست کو پرویز الہٰی کی درخواستوں پر فیصلے کا حکم

16 Aug 2023
16 Aug 2023

(ویب ڈیسک) سپریم کورٹ نے لاہور ہائیکورٹ کو 21 اگست کو پرویز الہٰی کی درخواستوں پر فیصلہ کرنے کا حکم دیدیا۔

سپریم کورٹ میں جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کی درخواست ضمانت پر سماعت کی جس میں عدالت  عظمیٰ نے لاہور ہائیکورٹ کو 21 اگست کو پرویز الہٰی کی درخواستوں پر فیصلہ کرنے کا حکم دیا۔

عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ ہائیکورٹ 21 اگست کو فیصلہ نہیں کرتی تو گرفتاری کا عبوری حکم نامہ معطل تصور ہوگا۔

بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی۔واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے عبوری حکم نامے میں پرویز الہٰی کی ضمانت مسترد کی تھی۔

خیال رہے گزشتہ روز لاہور کی احتساب عدالت نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف کے صدر پرویز الہٰی کو 6 دن کے جسمانی ریمانڈ پر قومی احتساب بیورو (نیب) کے حوالے کر دیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے