اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 288.00 زندہ مرغی
  • 417.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.80 قیمت فروخت : 193.15
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاکستان کو باڈی بلڈنگ کے انٹرنیشنل ایونٹ کی میزبانی مل گئی

15 Aug 2023
15 Aug 2023

(ویب ڈیسک) پاکستان کو باڈی بلڈنگ کے انٹرنیشنل ایونٹ کی میزبانی مل گئی، تن سازی کاعالمی ایونٹ رواں سال اکتوبر میں ہو گا۔

ایونٹ میں مسٹر اینڈ مس یونیورس سمیت 30 کیٹگریز میں 300 سے زائد تن ساز اور ماڈلز شریک ہوں گی، پاکستان کے معروف اداکار عمر شہزاد اور محمد رئیس فیشن ماڈل کیٹیگری میں جلوہ گر ہوں گے، پاکستان کی 3 خواتین بھی پاور لفٹنگ کی کیٹیگری میں ان ایکشن ہوں گی۔

اس حوالے سے معروف باڈی بلڈر رمیز ابراہیم خان کا کہنا ہے کہ عالمی ایونٹ گلوبل پاور لفٹنگ اینڈ فزیک انٹرنیشنل کے تحت منعقد ہوگا، ایونٹ میں بھارت سمیت 30 ممالک شرکت کریں گے، تاریخ میں پہلی مرتبہ پاکستان اتنے بڑے ایونٹ کی میزبانی کرے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے