اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

الحمرا ہال میں 2 اداکاراوں پر پابندی لگ گئی ،ایسا کیوں ہوا؟شرمناک وجہ سامنے آگئی

12 Aug 2023
12 Aug 2023

(ویب ڈیسک)الحمرا ہال میں نازیبا ڈانس اور غلط اشارے کرنے پر وزیراطلاعات و ثقافت عامر میر نے 2 اداکاراوں پر پابندی عائد کردی۔

رپورٹ کے مطابق  ڈانسر شمع رانا پر ڈرامہ ’چاند کی چاندنی‘ کے دوران نازیبا ڈانس اوراداکارہ  کہکشاں عرف پائل چوہدری پر ڈرامہ ’نوکر ووہٹی دا‘ میں بیہودہ اشارے کرنے کے بعد پابندی عائد کی گئی ہے۔وزیر اطلاعات و ثقافت عامر میر  نے کہا کہ اگر دوبارہ ایسی حرکت ہوئی تو ڈرامے پر بھی پابندی عائد کر دی جائے گی، الحمرا جیسے ثقافتی مرکز میں نازیبا ڈانس ہونا شرمناک حرکت ہے۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ الحمرا کے سربراہ کے خلاف بھی سخت ترین کاروائی کی جائے گی اورالحمرا انتظامیہ یقینی بنائے کہ دوبارہ ایسی بیہودہ حرکات نہ ہوں۔عامر میر کا کہنا تھامعاشرتی اور اخلاقی اقدار پامال کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، مالی مفادات کے لئے فن اور فنکاروں کے امیج کو تباہ کیا جا رہا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے